مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہاپسند بھارت میں دندنانے لگے ، اقلیتوں کو موت کی کھلی دھمکیاں روز کا معمول بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسندوں کا اجتماع ہوا جس میں مسلمانوں، مسیحیوں، سکھوں اور دلت افراد کو نسل کشی کی دھمکیاں دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق انتہاپسندوں نے فوج اور پولیس سے ساتھ دینے کا بھی کہا ہےاور شہریوں کو ہتھیار خریدنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے زمینیں چھین کر بے دخل کیا جائے اور بھارت میں کرسمس، عید منانے پر پابندی لگائی جائے۔
انتہا پسند ہندو تنظیم کی سرغنہ نے کہا کہ 20 لاکھ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے 100 ہندووں کی فوج ہی کافی ہے۔