وفاقی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.91 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز 2650 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے، 236 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبتآئے ۔ شہر میں مثبت کیسز کی شرح8.91فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے۔ کراچی میں صرف 40 فیصد لوگوں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کروائی ہے۔
صوبائی حکومت کو ویکسینیشن بڑھانے، اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ میں پچاس فیصد کوویڈ کیس اومیکرون ویرئینٹ کے ہیں ۔گزشتہ دنوں 351 نمونوں کی مکمل جینوم سیکوینسنگ کروائی گئی، 175 اومیکرون ویرئینٹ سے متاثر پائے گئے۔