وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سامنے پیش ہو گئے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست گزاررانا ثناء اللّٰہ کو آج دن 12 بجے طلب کر رکھا تھا۔
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خلاف درج مقدمے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب انکوائری کو چیلنج کر رکھا ہے۔