واشنگٹن: مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو امریکہ کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔
الہان عمر اسرائیل پر تنقید کرنے کے باعث رپبلیکنز کا نشانہ بنیں۔ جس پر الہان عمر نے کہا کہ میری قیادت اور میری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور میں دنیا بھر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہوں گی۔
ڈیموکریٹ ارکان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جس بیان کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ پرانہ ہے اور اس پر الہان عمر اسی وقت معذرت کر چکی تھیں۔