راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈفائرنگ رینجزکا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر منگلا نےاستقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دورے میں لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقیں دیکھیں اور لانگ رینج ایس ایچ15آرٹلری گنز سمیت جدیدآلات کا بھی مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید ہتھیاروں پرمہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج در پیش موجودہ چیلنجز کے لئے تیار ہے، پاک فوج دشمنوں کےمذموم عزائم ناکام بنا دے گی۔
ترجمان نے بتایا اس موقع پر آرمی چیف کو اسٹرائیک کورکی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی ، جس پر آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کے دستوں کے جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔