اسلام آباد: نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا۔
نیب اسلام آباد نے چئیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب ٹیم نے زمان پارک میں بشریٰ بی بی کے وکلا کو طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔
بشریٰ بی بی کو بھجے گئے طلبی نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے متعدد تحائف وصول کیے، ان پر سونے اور ہیرے کا نیکلس بریسلٹ سونے اور ہیرے کی انگوٹھی، بُندے اور بریسلٹ واچ لینے کا الزام ہے۔