نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمعہ اورہفتہ کے روز 10اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔
جمعہ اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی،اتوار کو ہر طرح کاکاروبار بند رہے گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں اسکولز بند ہوں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پرموٹر سائیکل دیں گے، اسموگ کی وجہ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتوار کو مال روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا، مال روڈ پر اتوار کو صرف سائیکل چلاسکیں گے۔