راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس میں فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے جس کے لیے خصوصی عدالت کے جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جب کہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کوکیس کی نقول فراہم کردی گئی تھیں۔