کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے، ایسے احتجاج تو ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ہوتے آرہے ہیں۔
آغاسراج درانی نے کہا کہ پورا سندہ ہمارے ساتھ ہے، خواہش ہے نئے اسپکر صاحب بھی قیادت کی سرپرستی میں چلیں، ہم سڑک والی پار ٹی نہیں کہ جس کو مرضی بٹھادیں، پی پی میں کارکردگی پر عہدے دیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جی ڈی اے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔