وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ۔ چھٹی تبدیل کرنے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پریہ افواہیں گردش کرررہی تھیں کہ حکومت اتوار کے بجائے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کو کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جلد کردیا جائیگا۔