آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 40 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے بھارت کو ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب بنگلا دیش نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیدارجادیو اور کلدیپ یادیو کی جگہ دنیش کارتک اور بھونیشور کمار کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، صابر رحمان اور روبیل حسین کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
اس وقت پوئنٹس ٹیبل پر بھارت 11پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بنگلا دیش 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، میچ ہارنے کی صورت میں بنگلا دیش ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ اگر آج بنگلا دیش بھارت سے میچ جیت جاتا ہے اور کل انگلینڈ کیویز سے ہارگیا تو پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ ڈو آر ڈائی ہوگا۔