قومی ائیرلائن پی آئی اے کی 2 خصوصی پروازیں آج کابل جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق،افغان حکام اور کابل ائیرپورٹ انتظامیہ سے بات ہو گئی۔ خصوصی پروازیں آج ہی اسلام آباد واپس آئیں گی۔
دوسری جانب امریکی ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر6 ہزار افراد انخلا کے لئے موجود ہیں۔14اگست سے اب تک 7 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔ لوگوں کا ائیرپورٹ نہ پہنچ پانا، قابل تشویش بات ہے