شیخ رشید نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بن کرنون لیگ کے احتساب کی خواہش ظاہر کردی ۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہاکہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانے پر سپریم کورٹ جائیں گے، جس شخص پر 121 کیسز ہوں اُسے شرم نہیں آتی کہ قوم کا احتساب کرے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ن لیگ کا احتساب کرناچاہتا ہوں۔ پی اے سی رکن بنانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔
انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے اپنےکسی رکن کوڈراپ کرکےمجھےشامل کرے۔ دودھ کی رکھوالی پربلےکونہیں بٹھایا جاسکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نواز شریف،آصف زرداری کا مستقبل نہیں دیکھ رہا، بلاول بھی زد میں آیا تو دکھ ہوگا، بیمار لوگوں کی چیخ و پکار این آر او لینے کی آخری خواہش ہے۔