قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق 4 سال قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث انکی آئرش ٹیم کیخلاف سیریز پہلے ٹی20 میچ میں شرکت مشکوک دیکھائی دے رہی ہے۔
فاسٹ بولر اہلیہ کے باعث برطانوی شہریت کے حامل ہیں جبکہ سال 2018 میں عامر نے آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر سے متعلق رابطے ہیں ہے، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت ویزا جاری کرنے کی ذمہ داری میزبانوں پر عائد ہوتی ہے۔
پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ دبئی سے براستہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ چکا ہے جبکہ اسپنر شاداب خان اور حسن علی نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
قومی ٹیم بدھ کو آرام کرے گی اور جمعرات کو اپنا پہلا تربیتی سیشن شروع کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 10 مئی جمعہ کو شیڈول ہے۔