حکومت نے انڈسٹری کی مشکلات مزید بڑھا دیں،انڈسٹریز کے کیپٹو پاور کے گیس ریٹ 250روہے مہنگا کردیا ۔
انڈسٹری کیپٹو پاور کو گیس 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی،اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا ،اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا،گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کھاد کارخانوں برف کارخانوں اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رہے گی،گھریلو کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار،سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلئے بھی گیس قیمتین برقرار رہیں گی۔
ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔