پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 34 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ 3 ماہ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں اتنی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 34 ہزار 360 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 33 ہزار 442 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
مارکیٹ کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9,295,460 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 263,214,567 بنتی ہے۔