ریاست مخالف تقریر کے کیس میں پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کانام سفری پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال اور شہزاد ٹاون کے دو مقدمات میں مطلوب نام نہاد سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام وفاقی پولیس کی سفارش پر بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے، نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے باعث ڈالا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ائیرپورٹس کو گلالئی اسماعیل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 23 مئی کو فرشتہ مہمند کے قتل کو ڈھال بنا کر پاک فوج اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کیس کی آڑ میں حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ انہوں نے پشتون قوم کو عصبیت کی طرف ورغلانے کی بھی کوشش کی تھی۔