رینجرز نے لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے
ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد اسلحے میں 2 5 کلاشنکوف، مختلف ایم پی5، مختلف اقسام کے 9 ایم ایم، 11 دستی بم، ایس ایم جیز، میگزین ایم پی فائیو، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یوایس بیزاور سی ڈیز سمیت گولیاں بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، کارروائی پہلے سے گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ خرم ممتاز، اقبال عرف جرمن اورنوید اقبال کوقتل کیس میں پکڑا گیا تھا، باپ بیٹا سمیت تینوں ملزمان نے 9 اپریل کو جوڑیا بازار میں تاجر کو قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔