ارجنٹینا کے فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی پر فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی جبکہ ان پر جنوبی امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔
لیوی میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں البتہ پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔