صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبے کے اکثر اضلاع کو سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا جس میں ڈی آئی خان ، نوشہرہ، ہری پور ، مانسہرہ ، کوہستان، طور غر اور ایبٹ آباد کے اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے۔
خط کا متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی الچی ڈیم سے پانی کا بہاؤ چھوڑ دیا گیا ہےسیلابی ریلہ تقریباً بارہ گھنٹوں میں تربیلہ ڈیم پہنچے گا۔ خط میں دریائے کابل کے آس پاس آباد لوگوں کو تیار رہنے کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو تحریری خط کے ذریعے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔