سابق کپتان وقار یونس نے بولنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرا دی۔
دو بار ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے والے وقاریونس نے اس مرتبہ ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ سابق سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں انھوں نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی جب کہ انہوں نے پی سی بی سے روانگی کے وقت اپنے 2ماہ کے واجبات بھی لینے سے انکار کردیا تھا۔
پی سی بی نے ہیڈ کوچ اوربولنگ کوچ کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست مقرر کی ہے۔