لاہور کے علاقے مناواں کے الغنی گارڈن ميں 4 سالہ بچہ حماد کھلے مين ہول ميں گر کر جاں بحق ہوگيا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچے کو مين ہول سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا لیکن اسپتال پہنچنے کے باوجود بچہ جانبر نہ ہوسکا۔
اہلخانہ کے مطابق حماد گھر کے باہر بھائی کے ساتھ کھيلتے ہوئے کھلے مين ہول میں گرا۔ حماد تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
محلے داروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گٹروں کے کوئی ڈھکن نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ گرتے رہتے ہیں، کسی کی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے تو کسی کا بازو ٹوٹ جاتا ہے۔
پولیس نے لاش کو مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔