وزارت خزانہ کے فوکل پرسن مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پہلی تاریخ کو پیٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔
میڈیا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ہم نے 5 روپے فی لیٹر پیٹرول سستا کیا ہے جب کہ ہم نے پیٹرولیم لیوی بھی کم کردی ہے۔
فوکل پرسن فنانس مزمل اسلم نے کہا کہ فوڈ آئٹم، آئی فون ،امپورٹڈ چیزوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں، 55 ہزار روپے کمانے والے پر ساڑھے 300 روپے کا ٹیکس لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ہماری کوئی اپوزیشن نہیں ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے لمبی تقریر کی کہ آئی ایم ایف کا کالا قانون آرہا ہے، ماضی میں آئی ایم ایف کے کہنے پر 4 بار اسٹیٹ بینک کے قانون میں ترامیم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا سب سے بڑا قرضہ پیپلزپارٹی نے لیا تھا۔