نیٹو کی تین روزہ کانفرنس آج سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں شروع ہوگئی، جس میں نیٹو کے تمام ممبر ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس میں یوکرین پر روس کے بلا اشتعال حملے، چین کے دنیا میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ، موسمیاتی تبدیلی کے سیکیورٹی پر اثرات و نتائج، نیٹو کے آئندہ کے اسٹریٹجک تصور میں نئے شامل ہونے والے موضوعات اور نیٹو کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پر بات کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت نیٹو سیکرٹری جنرل یین سٹولٹنبرگ کریں گے، کانفرنس میں سویڈن اور فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی باقاعدہ درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔
کانفرنس میں نیوزی لینڈ، جاپان، آسٹریلیا اور ساؤتھ کوریا کے ساتھ مزید تعاون پر بھی بات کی جائے گی۔