کراچی: رکن صوبائی اسمبلی سندھ و پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ محمد سلیم بلوچ نے گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے دوران ملیر ندی کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مانسہرہ کالونی کے 16 سالہ نوجوان عبدالباسط کی تلاش میں کیے جانے والے ریسکیو آپریشن کے مقام کا لواحقین کے ساتھ دورہ کیا،
اس دوران سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ریاض بلوچ، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر ریاض کھتری، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر مسرور خشک، اسسٹنٹ کمشنر مراد عباسی، نیوی کے افسران، ایس ایچ او شرافی، اور دیگر ریسکیو ٹیمیں ہمراہ تھیں،
س موقع پر پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ محمد سلیم بلوچ نے ریسکیو ٹیموں سے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔