وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے گا تو ہی مذاکرات ہوں گے۔
باغ آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ رچا رہی ہے، ہم نے مودی کے جی 20 اجلاس کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے باغ آیا ہوں، ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر دونوں کا وزیر خارجہ ہوں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اسلام آباد، مظفرآباد اور سرینگر کی نمائندگی کرتا ہوں، ہمارا اور کشمیری عوام کا نسلوں کا ساتھ ہے، یہ شہدا کی سر زمین ہے، ہم شہدا کے وارث ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کاسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نکالا جائے، ہم کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، مودی کو قصائی کہنے پر بھارت اعتراض کرتا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ اور گجرات میں قتل عام کرنے والے اصل دہشت گرد ہیں۔
بھارت سے مذاکرات سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی گئی، امن کے لئے ان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن مذاکرات صرف برابری کی سطح پر ہوسکتے ہیں، لہٰذا بھارت محاول سازگار بنانے کے ساتھ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے گا تو پھر مذاکرات ہوں