سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے، سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ اسکول سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور کاروبارے زندگی بھی معطل ہے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق تبوک میں سیلاب کے باعث 10 افراد، مدینہ میں ایک جب کہ شمالی علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی، سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 300 کے قریب افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔