اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی چھ دن کی کوششیں ناکام ہوگئں۔
اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی 6 دن کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت پاکستان کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے بیان میں شامل کرانا چاہتا تھا تاہم اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے پلوامہ واقعہ پرصرف جیش محمد کا ذکرکیا جب کہ جیش محمد پہلے ہی پاکستان میں کالعدم تنظیم قرار دی جا چکی ہے، ا۔س طرح بھارت ایک مرتبہ پھر عالمی فورم پر بدترین سفارتی ناکامی سے دوچار ہوا۔
پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کواپنے موقف سے آگاہ کیا جب کہ سیکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جیش محمد نے تسلیم کی تھی لیکن بھارت اس سلسلے میں مسلسل پاکستان پر الزام عائد کرنے پرتلا ہوا ہے۔