فلپائن میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں گذشتہ روز چھ عشاریہ ایک شد ت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
زلزلے کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت گرنے سے ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زلزلےسے منیلا ایئرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا، پروازیں منسوخ کر کے ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔