آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا جب کہ ایوارڈزکا میلہ 24 فروری کوہالی ووڈ میں سجے گا۔
امریکی ویڈیواسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کی فلم ’’روما‘‘ اورکامیڈی ڈراما فلم ’’دافیورٹ‘‘ کو سب سے زیادہ دس دس کیٹیگریزمیں نامزدکیا گیا ہے۔ ان دو فلموں کے علاوہ بہترین فلم کے ایوارڈ کی دوڑمیں بریڈلی کوپراورلیڈی گاگا کی فلم ’’اسٹار ازبورن‘‘ ، ’’بلیک پینتھر‘‘ ، ’’گرین بک‘‘ ، ’’بلیک کلینزمین‘‘ ، ’’وائس‘‘ اور’’بوہیمین راپسڈی‘‘ شامل ہیں۔
بہترین اداکارکے لیے فلم ’’وائس‘‘ سے کرسچن بیل، ’’اسٹاراز بورن‘‘ سے بریڈلی کوپر، فلم ’’گرین بک‘‘ سے وگومورٹینسن، ’’ بوہیمین راپسڈی‘‘ سے اداکار رامی مالیک اور’’ایٹ ایٹرنیٹیز گیٹ‘‘سے اداکار ولیم ڈافو میدان میں ہیں۔
بہترین اداکارہ کے لیے فلم ’’دی وائف‘‘ کی گلین کلوز، ’’اے اسٹار از بورن‘‘ سے اداکارہ لیڈی گاگا، ’’دا فیورٹ ‘‘ سے اولیویاکول مین، فلم ’’کین یو ایور فورگیومی‘‘ کی اداکارہ ملیسا مک کارتھی اور فلم ’’روما‘‘ کی یالیٹزا کوبہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزدکیا گیا ہے۔