آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، پی ٹی اے ٹیکس اور 25 فیصد عائد جی ایس ٹی بھی بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
اسی طرح درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے اور آئندہ فنانس بل میں درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے سے25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے،2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔