پورٹ قاسم کے قریب زیر تعمیر پاور پلانٹ میں بوائلر کی چھت پر ویلڈنگ کرتے ہوئے چینی باشندہ گر کر ہلاک ہو گیا۔
سکھن تھانے کے علاقے بن قاسم ٹاؤن پورٹ قاسم کے قریب زیر تعمیر لکی پاور پلانٹ میں بوائلر کی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک شخص کی شناخت 40 سالہ ینگ آئی گو کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے بتایا کہ ہلاک شخص چینی باشندہ تھا اور زیر تعمیر لکی پاور پلانٹ میں بوائلر کی چھت پر ویلڈنگ کا کام کرتے ہوئے نیچے گر کر ہلاک ہوا۔