سپریم کورٹ نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت میں سندھ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں،اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا سندھ حکومت کی اس رپورٹ سے اتفاق نہیں کرتے، کراچی منشیات کی فروخت اور استعمال میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے، کیا آئی جی سندھ نے ان حقائق کو چیک کیا ہے، آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ خود پیش ہوں ،سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔