پشاور:(19مارچ 2020)مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے صوبے میں کورونا وائرس سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام تراحتیاطی تدابیرکے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں وبائی مرض کورونا وائرس نے خطرناک صورت اختیار کرنا شروع کردی ہے۔
گزشہ رات دو گھنٹے کے اندر وائرس سے پشاور اور مردان میں دو افراد کے دم توڑ جانے سے صوبائی حکومت کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات نے کردی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا پچیس سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا جبکہ مردان میں پچاس سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا،سعادت خان نو مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔
مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کا تعلق یونین کونسل منگا سے مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا۔
دوسری جانب مردان کی ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ یوسی کو لاک ڈائون کردیا ہے،یونین کونسل منگا سے کسی کو باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں ہے،ڈپٹی کمشنر نے پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔