پاکستانی اسکواڈ بھارت سے میچ کے بعد آسٹریلوی شہر میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا۔
قومی اسکواڈ کل صبح 10 بجے پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف پرتھ میں 27 اکتوبر کو کھیلے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔