ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے بابر کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو سینئر کھلاڑی کو بتانا چاہیے کہ یہ غلط فیصلہ ہے،بابر بار بار ایک طرح کی ہی غلطی کر رہے ہیں، پریشر والے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ فاسٹ بولر کے ساتھ ایک سینئر کھلاڑی کو ہونا چاہیے جو اس کو بتائے اور حوصلہ دے اگر اتنے سالوں میں آپ کو کپتانی کرنا نہیں آئی تو پھر آپ کو اس عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہی غلطی بار بار کی جائے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بہت سارے لوگ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلےمیں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔