اسلام آباد : مسلم لیگ کے ن رہنما عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کو ریلیف دینے کیلئے دو بڑوں نے کھیل کھیلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے ن رہنما عطاتارڑ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ لاڈلے کو ریلیف دینے کیلئے دو بڑوں نے کھیل کھیلا ہے، آج لاڈلےکوایساریلیف دیاگیاجوکہ نہیں بنتاتھا، توشہ خانہ چوری کا پوچھیں تو ان کے پاس جواب کوئی نہیں، گواہوں کی فہرست آبھی جاتی تو بھی کیس میں چوری نہیں چھپا سکتے تھے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے تو چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ نظر آرہا ہے رہائی ممکن نہیں، لگتا ہے جب میرٹ پر کیس چلے گا تو سزا بحال رہےگی۔
انھوں نے کہا کہ سائفر کیس میں جج صاحب پہلے ہی ان کی گرفتاری ڈال چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو چوری اور سائفر کا جواب دینا ہوگا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ صدرمملکت نے دوسری بارغلط بیانی سےکام لیا، بل واپس نہ کرکےکہامیں نےواپس کردیاتھا، صدرمملکت نےاپنی ہی پارٹی کےچیئرمین کی سزامعطل کی، ان کی کوشش ہے کہ 16 ستمبر سے پہلے پہلے اپنے کیسز ختم کروالیے جائیں۔
انھوں نے بتایا کہ جوبیل ملی ہے اس میں صدرمملکت بھی اپناکرداراداکرچکےہیں،صدرمملکت نے اپنی ہی پارٹی کے چیئرمین کی سزا میں 14 اگست کو 6 ماہ کی کمی کی تھی، 6 سال کی سزا کو 2 ماہ کی سزا میں منتقل کیا گیا تاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف لیا جاسکے، صدر کو آئین نے سزاؤں میں کمی کا اختیار اس لئے نہیں دیا کہ اپنے ہی لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیں۔