کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ پنجاب میں بارشو ں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 سے 4 روز میں کراچی سمیت جنوبی سندھ میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے جس کے باعث کراچی،ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں ہفتے کو موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں ممکنہ موسلا دھار بارشوں کو پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں، مون سون کا آخری اسپیل خطرناک آندھی اور طوفان کے ساتھ شروع ہونےکا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے سبب درجہ حرات میں واضح کمی کے امکانات ہیں۔