سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کی ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کی وجہ سامنے آ گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بھٹو کیس سے پہلے میں بالکل تیار تھا لیکن مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ مجھے آصف زرداری نے بھٹو کی بریت کیس میں وکیل لگایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کر لی تھی۔