پنجاب پولیس نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑکےمقدمات میں مبینہ طور پر ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کر دی۔
پنجاب پولیس نے چیئرمین نادرا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑکےمقدمات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں۔
پولیس نے جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی ہے، ان میں پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید، اعظم خان سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر، علی امین گنڈا پور، امتیاز احمد شیخ، احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی، اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو، ملک ندیم عباس باڑا اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ واثق قیوم عباسی، علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔