دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو کریز پر سعود شکیل 35 رنز اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے موجود تھے اور پاکستان نے 328 رنز بنا رکھے تھے اور ا س کے چار کھلاڑی آؤٹ تھے۔
آج پہلی وکٹ نسیم شاہ کی گری، انہوں نے 33 رنز بنائے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان سعود شکیل کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے کے لئے سلمان آغا آئے، سعود شکیل 67 رنز اور سلمان آغا بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان نے کھانے کے وقفے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 397 بنا لئے ہیں، گزشتہ روز عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو چکی ہے۔
کھانے کے وقفے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن سعود شکیل کا انفرادی اسکور جب 82 رنز پر پہنچا تو وہ شعیب بشیر کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے، اس طرح پاکستان کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر گری۔