اسلام آباد:(19مارچ 2020) پی ٹی اے نے کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے مزید تیس دن کا اضافہ کردیا گیا ہے،جس کے بعد اب رجسٹریشن ساٹھ دن کے بجائے نوے دن میں کرائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے،اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق انیس اپریل دوہزار بیس سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔