محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہر میں آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 03 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
بلوچستان کے زیادہ تر علاقے خشکی کی لپیٹ میں رہیں گے، آئندہ دو روز کے دوران موسم ابرآلود رہے گا جب کہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گکگت بلتستان میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، آئندہ 48 گھنٹوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے شدید سردی اور خشکی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ آئندہ دو دن کے دوران میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں موسم سرد رہے گا، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، سندھ میں آئندہ دو روز میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ دویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 03، پٹن، دیر 02، کالام، میرکھنی 01، کشمیر میں راولاکوٹ 01 اور گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
استوراور اسکردو میں 01 انچ برفباری ہوئی۔