کوٹ لکھپت جیل میں 3 خواتین کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 18 سال قبل 3 خواتین عائشہ، دیبہ اورارم کے قاتل اشرف نور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سیشن جج لاہورنے مجرم محمد اشرف کے بلیک ورانٹ جاری کئے تھے جس کے بعد جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ کیا تھا۔
لاہورکے رہائشی مجرم اشرف کی اس کے اہل خانہ سے گزشتہ روزآخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔ اشرف نورکی لاش اس کے لواحقین محمد لیاقت اورآل حسن نے وصول کی۔
دوسری جانب ہری پورکی سینٹرل جیل ہری پورمیں قید پشاورسے تعلق رکھنے والے قتل کے مجرم جہانزیب کوپھانسی دے دی گئی۔ مجرم کو1998 میں سیشن کورٹ پشاورنے عمرقید کی سزا جب کہ 2006 میں فیڈرل شریعت کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔