بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی کشمیر میں فوجی ذمہ داری انجام دیں گے۔
دھونی ریزرو فورس میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز اور 106 پارا ٹی اے بٹالین کے ہمراہ ڈیوٹی نبھائیں گے۔ ان کی تقرری ایسے علاقے میں کی گئی ہے جہاں پر کئی دہائیوں سے بھارتی فوج نے قبضہ کررکھا اور وہ اس قبضے میں اب اپنا حصہ ڈالنے جارہے ہیں۔
آرمی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک کشمیر میں تعینات رہیں گے۔ اس دوران وہ پیٹرولنگ، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹیز انجام دیں گے۔ مجموعی طور پر دھونی نے فوج کے ساتھ 2 ماہ ذمہ داری انجام دینا ہے۔
یاد رہے کہ دھونی نے دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے فوج میں ڈیوٹی انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔