سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شہنیرا اکرم نے کلفٹن کا ساحل شہریوں کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، آج صبح ساحل پر بڑی مقدار میں استعمال شدہ سرنجیں پائی گئیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شہنیرا اکرم نے ٹوئٹر کے زریعے بتایا کہ سی ویو پر طبی فضلہ پھینکا جارہاہے، اپنے ٹوئٹس میں سابق کپتان کی اہلیہ نے استعمال شدہ سرنج، ٹیسٹ ٹیوب، ڈرپس سمیت کئی طبی فضلے کی تصاویر شیئر کی ہے۔
Right now on Clifton Beach! Please listen to me, this has crossed the line of dangerous! We need to #CloseTheBeachNow #StateOfEmergency #CliftonBeachIsABioHazardZone pic.twitter.com/iLcn1kZLqY
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 3, 2019
شہنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹس میں مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ساحل کو شہریوں کیلئے بند کیاجائے اور اسے ماہرین کی مدد سے صاف کرایا جائے۔
اپنے ٹوئٹس میں شہنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ اسپتال میں جس جس چیز سے آپ خوفزدہ ہوتے ہیں وہ سب ساحل پر موجود ہے، کلفٹن کا ساحل شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوچکاہے، کوئی یہاں کا رخ نہ کرے۔
شہنیرا اکرم نے اس کچرے کی ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے انتظامیہ سے سی ویو بند کرکے ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزرے 4 سال میں ساحل کی اس سے بدترین صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔
There is kilometres of medical waste including hundreds of open needle syringes amongst other things, that has come in from the ocean. Clifton beach, at this moment, is extremely dangerous and needs to be shut down #CliftonBeach #MedicalWaste #BeachShutDown #ImSoSorryKarachi pic.twitter.com/VEDZUdauNe
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 3, 2019
دوسری جانب ساحل کا انتظام سنبھالنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ سرنجیں کہاں سے آئیں کسی کو علم نہیں ہے،استعمال شدہ سرنجوں سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے۔