پاکستان کے لیے متعدد کارنامہ سرانجام دینے والے باکسر محمد وسیم کی شایان شان پذیرائی نہ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم خاصے مایوس ہیں۔
محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آوٹ کر تے ہوئے جیت کشمیریوں کے نام کی تھی، اس حوالے سے چند حکومتی ارباب اختیار کے سوشل میڈیا پر پیغامات تو آئے لیکن ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے کوئی نہیں آیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے مقابلوں میں شریک نہیں ہوتا، میرا مقصد یہ ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا استقبال ہو، ہر تربیتی کیمپ، مقابلہ اور ٹور میرے لیے یہ ثابت کرنے کا موقع ہوتا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا کتنا ٹیلنٹ موجود ہے۔
اس معاملے پر اپنے ردعمل میں وسیم اکرم نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرف سے معذرت کرتا ہوں، کبھی کبھار قومی ہیروز کی قدر نہ کرنے پر ہمیں تھپڑ مار کر جگانے کی ضرورت ہوتی ہے، محمد وسیم آئندہ فتح کا جھنڈا گاڑ کر واپس آئے تو خود ان کو لینے ائیرپورٹ جاؤں گا، شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
I apologise on the behalf of Pakistan, Sometimes we as a country need to be “smacked on the face” with the fist of reality to wake us up and remind us how we should be treating our hero’s. I’m picking you up from the airport next time myself! Massive congratulations on the win! https://t.co/i7K1S4l2jx
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 15, 2019