اسلام آباد: حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیز کرنے اور ان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو مہنگائی، سیکیورٹی صورتحال اور اتحادیوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔
حکومت نے اتحادیوں سےرابطے تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے ۔
اور اس ضمن میں وزیراعظم نے اتحادیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹوں کو فوری رابطوں کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی پر بریفنگ لینے کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرمبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کاکریڈٹ سیکیورٹی فورسز اور قوم کوجاتاہے۔