کراچی: ملیر میں پانی کی عدم دستیابی پر پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ ایم پی محمد سلیم بلوچ کا شدید برہمی کا اظہار،
پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ ایم پی اے محمد سلیم بلوچ نے سپریڈینٹ انجینئر محمد زاہد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سپریڈینٹ انجینئر بلک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد ریاض اور دیگر عملے کو فوری طور پر پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت، ایم پی اے محمد سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو خود تو روڈ پر ہوں آپ سب کو بھی روڈ پر لے آؤنگا، اس دوران سابق یو سی چیئرمین اختر بلوچ، ماما انیس، ماسٹر حسن و دیگر عہدیداران بھی پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ ایم پی اے محمد سلیم بلوچ کے ہمراہ موجود تھے۔