ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
فخر زمان 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مرزا بیگ 32، شائی ہوپ 19، کامران غلام 3، سکندر رضا 19 اور حسین طلعت 20 رنز بنا سکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور احسان اللہ نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقل حسین ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔